کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ ڈی آئی جی اشفاق احمد خان ، ریجنل آفیسر ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف اور ایس پی پی ٹی ایس راولپنڈی محمد اجمل کی زیرِنگرانی نئی بھرتی کا عمل جاری

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ ڈی آئی جی اشفاق احمد خان ، ریجنل آفیسر ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف اور ایس پی پی ٹی ایس راولپنڈی محمد اجمل کی زیرِنگرانی نئی بھرتی کا عمل میرٹ کی بنیاد اور شفاف طریقہ سے جاری۔ دوڑ اور جسمانی پیمائش میں 201 کانسٹیبل امیدوار اور 92 لیڈی کانسٹیبل امیدوار سیلیکٹ کی گئیں جبکہ 09 ڈرائیور کانسٹیبل کے امیدواروں کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کیا گیا۔ بھرتی کا اگلہ مرحلہ تحریری امتحان منعقد کیا جاۓ گا۔