راولپنڈی میں منشیات فروشی عام جگہ جگہ منشیات فروش نظر آنے لگے اور پولیس کی ملی بھگت سے منشیات فروشی کرنے لگے

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی میں منشیات فروشی عام جگہ جگہ منشیات فروش نظر آنے لگے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے باوجود منشیات فروش سرعام دندانے لگے اور پولیس کی ملی بھگت سے منشیات فروشی کرنے لگے جس میں چند ایک منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے دیکھایا جاتا ھے کہ منشیات فروشوں کی گرفتاریوں کا عمل جاری ھے راولپنڈی پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق 05 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے ، 06 کلو سے زائد چرس برآمد اور مقدمات درج کیے گے .

کینٹ پولیس نے ملزم عاصم سے 2 کلو200گرام چرس برآمد کی، مندرہ پولیس نے ملزم شکیل احمد سے1کلو830گرام چرس برآمد کی،وارث خان پولیس نے ملزم سکندر سے1کلو 100 گرام چرس برآمد کی، نصیرآباد پولیس نے ملزم عمیر سے530گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم عدیل اشرف سے520گرام چرس برآمد کی.

جبکہ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں لیکن منشیات کا خاتمہ ہوتا نظر نہیں آرہا ھے.سی پی او راولپنڈی کی جانب سے پولیس کو واضح احکامات ہیں کہ شہر میں منشیات فروشی کو ختم کیا جائے لیکن پنڈی پولیس کے مختلف تھانوں کی حدود میں جن میں سر فہرست بنی وارث خان صادق اباد اور دیگر تھانے شامل ہیں کی حدود میں منشیات فروشوں کہ مبینہ نیٹ ورک ہے جو کہ نوجوان نسل کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے جو کہ سی پی او راولپنڈی کے لیے لمحہ فکریہ ہے.