تھانہ صدر واہ، گاڑی چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار۔

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ صدرواہ نے گاڑی چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،لاکھوں روپے مالیتی مسروقہ لینڈ کروزر برآمد،گرفتار ملزم کی شناخت حارث کے نام سے ہوئی،صدرواہ پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ لینڈ کروزر برآمد کر لی،ملزم ضلع لاہور میں گاڑی چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈیافتہ ہے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار .شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی.