راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ مری روڈ کی گرین بیلٹس کو موسمی رنگ برنگے پھولوں سے مزین اور آراستہ کر دیا گیا، احمد حسن رانجھا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی شہر کی مرکزی شاہراہ مری روڈ کی گرین بیلٹس موسم کے مطابق رنگ برنگے پھولوں سے آراستہ کی گئی ہیں،
مری روڈ،صدر سے لے کر فیض آباد تک کے مختلف حصوں میں پی ایچ اے کی جانب سے موسم کی مناسبت سے رنگ برنگے پھولوں سے مزین اور آراستہ کیا گیا ہے.

موسمی پھولوں کو انتہائی خوب صورت انداز میں کاشت کیا گیا یے جس سے شہر کی مرکزی شاہراہ مری روڈ کی خوبصورتی کئی گنا بڑھ گئی ہے اور راہگیروں کو ایک فرحت کا احساس ہوتا ہے ۔
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے موسم کی مناسبت سے شہر کی خوبصورتی کو رنگ برنگے پھولوں سے سجاوٹ کر کے یقینی بنا رہا ہے،ہم مری روڈ کی گرین بیلٹس پر موسمی پھولوں کو شامل کر رہے ہیں،جس سے علاقے کی خوبصورتی کا اضافہ ہو گا.

انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں صاف ستھرائی اور سرسبز ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی ملبے، کوڑے کو ہٹانے کے لیے مکمل کلیئرنس کا کام بھی سرانجام دے رہی ہیں
احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے عملہ مری روڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں پودوں کی تازگی کو برقرار رکھنے اور صحت مند نشوونما کو فروغ دینے کے لیے باقاعدگی سے نگہداشت کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے،
انہوں نے کہا کہ شہر کی مختلف شاہراہوں اور پارکس کو خصوصی طور پر خوبصورت پھولدار پودوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے.