سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا جدت کی طرف ایک اور اہم قدم۔جدید ترین نیوٹاؤن ٹریفک پوسٹ کی تعمیر کے بعد سول لائنز ٹریفک آفس کی اپگریڈیشن و تزئین و آرائش کا کام مکمل

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا جدت کی طرف ایک اور اہم قدم۔جدید ترین نیوٹاؤن ٹریفک پوسٹ کی تعمیر کے بعد سول لائنز ٹریفک آفس کی اپگریڈیشن و تزئین و آرائش کا کام مکمل۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کی خصوصی دلچسپی پر عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نیوٹاؤن ٹریفک پوسٹ کی طرز پر سول لائنز ٹریفک آفس کی اپگریڈیشن و تزئین و آرائش کا کام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس جدید سہولت کا مقصد نہ صرف ٹریفک وارڈنز اور اسٹاف کی ورکنگ کنڈیشنز و ماحول کو مزید بہتر بنانا ہے بلکہ شہریوں کو فوری اور موثر ٹریفک خدمات بھی فراہم کرنا ہے .

جس کے تحت جدید طرز پر ٹریفک پوسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ ٹریفک کے بہتر نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے ، اس جدید ٹریفک آفس میں ڈی ایس پی سرکل آفس، سیکٹر انچارج کاؤنٹر، ڈیوٹی آفیسرز و ٹکٹنگ آفیسرز کاؤنٹرز اور ریڈر روم بھی شامل ہے، اس اقدام کا مقصد ٹریفک پولیس کے افسران اور سٹاف کو جدید طریقوں سے روشناس کروانا اور ٹریفک مینجمنٹ کو مزید فعال بنانا ہے، اس موقع پر سی ٹی او راولپنڈی کاکہنا تھا کہ عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوۓ جلد ہی ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹر کی خدمات بھی سول لائنز ٹریفک پوسٹ میں فراہم کی جائیں گی، جہاں شہری بآسانی اپنا لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید و دیگر سہولیات سے بھی مستفید ھو سکیں گے ، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی، شہریوں کی سہولت، اور ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے جدید اقدامات کیے جا رہے ہیں .

اس حوالے سے سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ راولپنڈی میں ٹریفک کا نظام مزید بہتر بنایا جا سکے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہری ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں، غلط پارکنگ سے گریز کریں، اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ تمام شہریوں کے لیے محفوظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنایا جا سکے ، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی عوام کی سہولت اور محفوظ سفر کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔