ایس پی راول محمد حسیب راجہ کی زیر صدارت راول آفس میں میٹنگ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس پی راول محمد حسیب راجہ کی زیر صدارت راول آفس میں میٹنگ،میٹنگ میں راول ڈویژن کے نارکوٹکس یونٹ کے تفتیشی افسران، محرران اور پیروی افسران نے شرکت کی، ایس پی راول نے افسران کی کارکردگی اور زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی راول محمد حسیب راجہ کی زیر صدارت راول آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں راول ڈویژن کے نارکوٹکس یونٹ کے تفتیشی افسران، محرران اور پیروی تفتیشی افسران نے شرکت کی، ایس پی راول نے افسران کی کارکردگی اور زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں.

ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکرکے چالان بروقت مرتب کیے جائیں، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائے جائے،منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے،ڈکیتی، رابری اور چوری کے مقدمات میں ملوث سابقہ ریکارڈیافتگان کو شامل تفتیش کیا جائے،کار و موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے، تھانوں کے مینوئل اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اوران کو سہولیات کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔