اسلام آ باد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس تھانہ سہالہ کی بڑی کارروائی، تہرے قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، گرفتار مجرم سے ایک عدد ایس ایم جی، ایک عدد تیس بور پستول بھاری تعداد میں ایمونیشن، نقدی اور خنجر برآمد،مجرم جہلم پولیس کو تہرے قتل میں مطلو ب اشتہاری تھا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد سید علی نا صر رضو ی کے اخصوصی حکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد میں قتل و دیگر سنگین جر ائم میں ملوث اشتہا ری مجرمان کی گرفتار ی کے لیے خصوصی مہم جا ری ہے، اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھا نہ سہالہ معہ ٹیم نے جہلم پولیس کو تہرے قتل میں مطلو ب اشتہاری مجرم احتشام الحق کو گرفتار کرلیا، گرفتار مجرم کے قبضہ سے ایک عدد ایس ایم جی، ایک عدد تیس بور پستول بھاری تعداد میں ایمونیشن، نقدی اور خنجر برآمد کرلیا گیا.
ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جواد طارق نے تہرے قتل میں مطلو ب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرنے پر ایس پی سواں زون پری گل ترین اور پولیس ٹیم کو شاباش دی، انہو ں نے کہا کہ جرائم،تشدد اور قتل کے واقعات کے انسداد کے لئے اسلام آباد پولیس بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لارہی ہے،مجرم کو ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیا جا ئے گااورسخت قانونی کارروائی عمل میں لا تے ہوئے قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک شخص یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ‘پکار-”15پر فوری اطلاع دیں،تا کہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکے.