سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس کی متحرک گینگز کے خلاف کارروائی

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس کی متحرک گینگز کے خلاف کارروائی ایس ایچ او تھا نہ ستیا نہ زاہد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 02ڈکیت گینگز گرفتار کرلیے1.سرغنہ ڈکیت گینگ سرتاج عزیز اپنے ساتھیوں محمد نوید اور محمد قاسم سمیت گرفتارکرلیا۔2.سرغنہ ڈکیٹ گینگ محمد اشفاق اپنے ساتھیوں ہارون اور علی منصب سمیت گرفتارکرلیا ۔

سی پی اوصاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ ڈکیت گینگز ضلع فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چوری اورڈکیتی کی وارداتیں کرتے رہے ہیں گینگ کے قبضہ سے 03 عدد پسٹل اور متعدد گولیاں ، 06 عددموٹر سائیکل سمیت کل نقدی 9لاکھ91ہزار برآمدگی کرلی گئی ملزمان موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کےمقدمات میں پولیس کو مطلوب تھےمزید انٹیرو گیشن جاری ہے ملزمان کی گرفتاری سے علاقہ میں موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی آئے گی جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔