فیصل آباد(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے لائل پور ڈویژن کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی .میٹنگ میں ایس پی لائل پور ڈویژن رانا ناصر جاوید،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز انچارج انویسٹیگیشن کی شرکت دوران میٹنگ لائل پور ڈویژن کے کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا زیرتفتیش مقدمات کا جائزہ اورایس ایچ اوز کی کارکردگی چیک کی گئی ، زیرتفتیش مقدمات جن میں ملزمان نامزدہیں ان کو جلد ازجلد گرفتار کرکے میرٹ پر یکسو کیا جائے۔
سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ مقدمات کے پینڈنگ روڈبروقت پراسیکیوشن برانچ سے کلیئر کروائے جائیں مقدمات برخلاف پراپرٹی میں ملزمان کو ٹریس کرکے اور ریکوری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کو یکسو کیا جائے 15کی کالز پر فوری ریسپانس دیا جائے سنگین وقوعہ رونما ہونے کی صورت میں سینئر افسران جائے وقوعہ پر اپنی موجودگی کو ہرصورت یقینی بنائیں کرائم کی روک تھام کیلئے بہتر حکمت عملی سے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے تھانے میں آنے والے لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی حفاظت اور امن وامان کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔