فیصل آباد ( کرائم رپورٹر )سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کا اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاسٹی پولیس آفیسر نے کھلی کچہری میں آئےً سائلین کی فرداً فردا شکایات کو بغور سنا۔ اور موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے کھلی کچہری میں انے والے سائلین نے شہر کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے رویوں کے خلاف سی پی او کو شکایات کے انبار لگا دیے درخواستیں دینے کے باوجود پولیس مقدمات کا اندراج نہیں کرتی جس پر سی پی او نے متعلقہ ایس ایچ او کو فوری ہدایت کی سائلین کے مسائل فوری حل کرنا پولیس کا اولین فرض ہے اور اگر کسی ایس ایچ او نے فوری نوعیت کے مقدمات کا اندراج میں تاخیر کی تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کاروائی ہوگی سی پی او نے انے والے سائلین کے مسائل اور ان کی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس کو احکامات جاری کیے کہ ان کا فوری طور پر ازالہ کر کے رپورٹ کی جائے انہوں نے کہا کہ سائلین کی درخواستوں کو میرٹ پر حل کیا جائے .
انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ ،شکایات کی دادرسی اور انصاف کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے۔سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی یا مقدمات کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر پرزیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملد رآمد کیا جائے گا۔