اسلام آباد (نیوز رپورٹر)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ، ملاقات میں حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی وزیراعظم نے قومی مفادات کے تحفظ اور علاقائی امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا.
اسحاق ڈار اور جین میریٹ کے درمیان خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ملاقات وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہوئی.