ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ڈی جی رفعت مختار راجہ نے زونلزسے رپورٹس طلب

اسلام آباد( سپیشل رپورٹر )ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع، ڈی جی رفعت مختار راجہ نے زونلزسے رپورٹس طلب کر لیںڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے ملک بھر میں ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔ ڈی جی نے ایف آئی اے کے تمام زونز بشمول اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت دیگر شہروں میں تعینات افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹرانسفر، پوسٹنگ اور زیر التواء انکوائری و مقدمات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق، ڈی جی ایف آئی اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ افسران جو تین سال سے زائد عرصے سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ہیں، ان کا تبادلہ کیا جائے گا۔

اس فیصلے کے بعد ایف آئی اے کے تمام زونز میں افسران و اہلکاروں میں بے چینی اور کھلبلی مچ گئی ہے، اور رپورٹس کی تیاری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ادارے کے اعلیٰ ذرائع کا کہنا ہے کہ تبادلے اور تقرریاں اب کارکردگی کی بنیاد پر کی جائیں گی، تاکہ ادارے کی کارکردگی میں شفافیت اور مؤثریت کو یقینی بنایا جا سکے , اس اقدام کا مقصد زیر التواء مقدمات و انکوائریوں کو جلد نمٹانا اور محکمے میں پیشہ ورانہ نظم و ضبط قائم کرنا ہے, ڈی جی رفعت مختار راجہ کے اس فیصلے کو ایف آئی اے میں ایک بڑی انتظامی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے اثرات آئندہ دنوں میں واضح ہو سکتے ہیں۔