وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو اعتراض ہیں کہ وزیر اعظم نے ’دھمکی آمیز خط‘ انہیں نہیں دیکھایا تو وزیر اعظم سپریم کورٹ میں پیش کرنے کو تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے جلسے کی تقریب میں وزیر اعظم نے ایک مراسلے کا ذکر کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں بیرونی ہاتھ شامل ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں خط کیوں نہیں دیا جارہا، کچھ راز قومی نوعیت کے ہوتے ہیں، وزیر اعظم نے مجھے کہا کہ اگر کسی کوئی شک ہے تو ہم یہ خط سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو دیکھانے کو تیار ہیں، ان پر سب کو اعتماد ہے۔