وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پارلیمانی سیکرٹری ہاوسنگ اربن ڈویلپمنٹ ایند پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب سلطان باجوہ نے واسا راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پارلیمانی سیکرٹری ہاوسنگ اربن ڈویلپمنٹ ایند پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب سلطان باجوہ نے واسا راولپنڈی کا دورہ کیا ، مون سون سے پہلے نالوں اور نالہ لئی کی صفائی کے عمل کو مکمل کیا جائے تاکہ بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی سیلابی صورتحال سے نپٹا جا سکے۔ یہ بات پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاوسنگ پنجاب سلطان باجوہ نے واسا راولپنڈی کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس سے پہلے مینیجنگ ڈائر یکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ واسا راولپنڈی کے شہریوں کو صاف پینے کے پانی اور سیوریج جیسی بنیادی سہولتیں مہیا کرنے کیلئے کو شاںہے۔ اور واسا کے فعال کردار کو مزیدمستحکم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں واسا کی تاریخ میں پہلی بار پروفیشنل انجینئرز کی تعیناتیاں پنجاب پبلک سورس کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہیں۔ جن سے میرٹ پر تعینات ہونے والے افسران ادارے کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایم ڈی واسا نے مزید بتایا ہے کہ واسا کے مالی وسائل کے اضافے کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور نادہندگان کے گھیرا تنگ کیا جارہاہے جس سے ریونیو ریکوری ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے اور واسا کی تاریخ میں پہلی بار 2 بلین روپے سے زائد ریکوری کی گئی ہے۔ جس سے واسا کے مالی مسائل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ اور اس ڈرائیو کو مزید تیز کیا جا رہا ہے اور نادہندگان کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

پانی کی صورتحال کے بارے بتاتے ہوئے ایم ڈی نے بتایاہے کہ موسم گرما کے شروع ہوتے ہی پانی کی ضروریات میں اضافہ ہوگیا ہے موجودہ صورتحال میں واسا تین ذرائع سے پانی سپلائی کر رہا ہے جس میں راول ڈیم، خانپور ڈیم اور ٹیوب ویلز شامل ہیں۔ اس وقت یومیہ 7 کروڑ گیلن کی طلب ہے جبکہ 5 کروڑ 10 لاکھ گیلن یومیہ پانی ان ذرائع سے مہیا کیا جارہاہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کیلئے واسا راولپنڈی میگا پروجیکٹس پر کام کر رہا ہے جس میں ڈریمز کے تحت چہان ڈیم سے ایک کروڑ بیس لاکھ گیلن، راول ڈیم سے اضافی پچاس لاکھ گیلن جبکہ خانپور ڈیم سے اسی لاکھ گیلن یومیہ پانی اضافی حاصل ہوگا ان منصوبوں کی تکمیل سے پانی کی قلت کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ دادوچھہ ڈیم کی فیزیبلٹی کے منصوبے پر کام شروع کر رہے جبکہ ڈیم کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے اس منصوبے سے 35 ملین گیلن یومیہ پانی مہیا کیا جا سکے گا، ایم ڈی واسا نے مون سون تیاریوں کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واسا نے ہر سال کیطرح سیوریج لائنوں کی صفائی کا 80 فیصد مکمل کر لیا ہے جبکہ باقی ماندہ کام 15 مئی سے پہلے مکلمل کر لیا جائے گا بارشوں میں نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے استعمال ہونے والی مشینری کے مرمت کا کام کروا لیا گیا ہے اور تمام جیٹنگ، سکر مشینیں اور ڈی واٹرنگ سیٹس چالو حالت میں۔ اس کے ساتھ ساتھ نالہ اور شہر کے پندرہ نالوں کی صفائی کیلئے فنڈز حکومت پنجاب سے مانگ لیے اور جیسے ہی فنڈز ریلیز ہوں ان کی صفائی کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاوسنگ سلطان باجوہ نے واسا راولپنڈی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ہر شہری کو پانی و سیوریج کی سہولتیں باہم پہنچانا اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ انہوں مزید کہا ہے کہ مون سون سیزن کی تیاریوں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں میں پانی کے بہاؤ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی سیلابی صورتحال سے نپٹا جا سکے۔ اس سلسلے میں تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا انہوں نالوں پر تجاوزات اور بلڈنگ میتریل کی ڈمپنگ کی روک تھام کیلئے متعلقہ اداروں کو اقدامات کرنے پر زور دیا۔