پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سلطان باجوہ کا پی ایچ اے راولپنڈی آفس کا دورہ،

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سلطان باجوہ نے پی ایچ اے راولپنڈی آفس کا دورہ کیا،پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا سے خصوصی ملاقات کی،ملاقات کے دوران راولپنڈی شہر کی بیوٹیفیکیشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا.

ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور عوام کو سرسبز ماحول کی فراہمی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور محکمے کی کامیابیوں کا ایک جامع جائزہ پیش کیا،پی ایچ اے راولپنڈی کے عوام کی سہولت،تفریح، سرسبز ماحول کو برقرار رکھنے اور شجرکاری بارے موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیل سے بات چیت کی گئی،شہر کی مرکزی شاہراہ مری روڈ کی بیوٹیفیکیشن کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ کی جانب سے پی ایچ اے راولپنڈی کی کارکردگی اور تمام بیوٹفیکیشن اور ہارٹیکلچر پروجیکٹس کی تعریف کی گئی اور ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کے سرسبز اور خوبصورت راولپنڈی کے وژن کو خوب سراہا گیااس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لئے تمام محکموں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ پنجاب حکومت کے عوامی خدمت کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے،
ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے کہا کہ شہر کی عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اور سرسبز ماحول کو برقرار رکھنا پی ایچ اے کی اولین ترجیح ہے،اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں،مستقبل میں بھی پی ایچ اے راولپنڈی عوام کے لئے شہر کی خوبصورتی بارے شاندار منصوبے لانے کا ارادہ رکھتا ہے.