ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جواد طا رق کی زیرصدارت اہم اجلاس

اسلام آ باد (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جواد طا رق کی زیرصدارت اہم اجلاس ، ڈی آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو کا ر و مو ٹرسائیکل چوری، قبضہ مافیا، منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ،پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائیاں عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے، متحرک گروہوں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں اور عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت رات گئے سٹی زون ،صدر زون ،انڈسٹریل ایریا زون ،سواں زون اور رورل زون کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگز کا انعقاد کیا گیا،جن میں زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن افسران نے شرکت کی،میٹنگز میں ڈی آئی جی اسلام آباد نے تمام زونز کی کارکردگی کا جائزہ لیا، انہو ں نے تما م افسران کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جرائم پر موثر کنٹرول اور تفتیش کے معیار کو بہتر بنا ئیں،زیر تفتیش مقدمات کے چالان بروقت مرتب کر کے جمع کروائیں،کا ر و مو ٹر سائیکل چوری، قبضہ مافیا، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بھرپور کریک ڈاو¿ن کر یں، متحرک گروہوں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں اور عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے.

انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران پولیسنگ کو بہتر بنانے کے لئے روایتی تفتیش کے ساتھ ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی مدنظر رکھیں، سنگین جرائم کے انسداد اورایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا تے ہوئے کیفرکردار تک پہنچایا جائے،عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے تفتیش کو میرٹ پر یکسو کریں،گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیا جا ئے،ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کے موثر ازالے کو یقینی بنایا جائے،بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم پر زیروٹا لرنس پالیسی ہے،تمام افسران پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کریں، پٹرولنگ کو با مقصد اور مزید مو ثر بنائیں، پیشہ وربھکا ریو ں اوران کے سہو لت کاروں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدما ت کا اندراج کر یں اور مقدمات کی تفتیش میں بہتری لائی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ نا مناسب رویہ، بد اخلاقی اور کر پشن پر زیروٹا لرنس ہے، تمام افسران اپنے نظم و ضبط کومثالی بنائیں،شہر یو ں کی جان و مال کا تحفظ اولین تر جیح ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت ہر گز بر داشت نہیں کی جائے گی۔