راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے قتل، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانے پر افسران کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا،سی پی او نے ایس ایچ او چونترہ انسپکٹر ثاقب عباسی اور تفتیشی افسر سب انسپکٹر لیاقت علی کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے،سنگین مقدمات میں ملزمان کی سزایابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے قتل، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانے پر افسران کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا،سی پی او نے ایس ایچ او چونترہ انسپکٹر ثاقب عباسی اور تفتیشی افسر سب انسپکٹر لیاقت علی کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، سنگین مقدمات میں ملزمان کی سزایابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔