اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی سحر کامران کا مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کو خیرمقدم اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش ، انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کی مشاورت سے پانی اور زراعت کی پالیسیاں تشکیل دینے کے لیے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو مبارکباد کے مستحق ہیں بلاول بھٹو نے دریائے سندھ کینالز معاملے پر عوام کی بھرپور ترجمانی کی بلاول بھٹو کے اصولی موقف کی بدولت ہی سندھ کے پانی کے معاملے پر سی سی آئی کا اجلاس بلایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے آواز اٹھا کر 1991 کے پانی کے معاہدے اور پاکستان کے کسانوں کا دفاع بھی کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ اتفاق رائے ہی متحد پاکستان کی ضمانت ہیں ۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو بھی قومی سلامتی اور پانی جیسے اہم قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ملکی ترقی کیلئے قومی یکجہتی اور اجتماعی عزم کی اشد ضرورت ہے سی سی آئی کا اعلامیہ ثبوت ہے کہ پاکستان کی اصل طاقت عوام ہے.