اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر ) کرپشن عوامی شکایات پر ہٹائے جانے والے با ا ثر اسسٹنٹ ڈائریکٹر دوبارہ من پسند سیٹ پر تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اتھارٹی کے پاس وزیراعظم کے ریل اسٹیٹ کے ممبر سردار طاہر ،رانا الطاف اور دیگر نے ایڈمٹنگ ونگ میں تعینات عامر علی کے خلاف کرپشن اور دیگر عوامی شکایات کی جس پر ڈائریکٹر اسٹیٹ نے عامر علی کو 24 جون 2024 کو ایک آفس آرڈر کے ذریعے ایڈمٹنگ ونگ سے ہٹا کر ایڈمن پول بھیج دیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈمٹنگ ونگ میں بھی اس کے خلاف متعدد عوامی شکایات موصول ہوئی تھی.
کہ مذکورہ آفیسر کنڈیشنل پلاٹ اور پلازوں کی ٹرانسفر کر تا ہے اور قانون کے مطابق آنے والی درخواست گزار مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا افسر نے مبینہ ملی بھگت کرتے ہوئے اب دوبارہ سفارش پر اسٹیٹ ونگ 7 میں اہم سیٹ پر تعینات ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈمٹنگ ونگ میں پلاٹوں اور پلازوں کی ٹرانسفر اگر چیک کی جائے تو اہم انکشافات کی توقع ہے کیپیٹل نیوز پوائینٹ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر علی سید کا مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ الزامات غلط ہیں حالانکہ ایک آفس ارڈر کے ذریعے مذکورہ آفیسر کو ایڈمن پول بھیج دیا گیا تھا.