اسلام آباد(نیوز رپورٹر)ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کے روز سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سیّد بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، ڈپٹی وزیراعظم نے انہیں خطے کے موجودہ حالات سے آگاہ کیا، جس میں بھارت کی اشتعال انگیز پروپیگنڈہ، غیرقانونی یکطرفہ اقدامات اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی شامل ہیں، جو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
عمان کے وزیر خارجہ نے تنازعات کے حل کے لیے کشیدگی میں کمی، مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈپٹی وزیراعظم ڈار نے ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات کے لیے عمان کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا