ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی تھانہ واہ کینٹ میں میٹنگ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی تھانہ واہ کینٹ میں میٹنگ،میٹنگ میں ایس ڈی پی او ٹیکسلا، ایس ایچ او واہ کینٹ، صدرواہ اور تفتیشی افسران نے شرکت کی،ایس پی پوٹھوہار نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی زیر صدارت تھانہ واہ کینٹ میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں ایس ڈی پی او ٹیکسلا، ایس ایچ او واہ کینٹ، صدرواہ اور تفتیشی افسران نے شرکت کی،ایس پی پوٹھوہار نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں.

ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں، تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں،شہریوں کی درخواستوں پر ٹائم لائن کے اندر قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔