اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان کی ریسکیو 15 فیلڈ آفس میں پریس کانفرنس ، 08بین الصوبائی مو ٹر سائیکل چور منظم گر وہو ں کے 27 ارکان کو گرفتار کر کے لا کھو ں روپے مالیت کے 85مو ٹر سائیکل برآمدکرلیے گئے، گر وہو ں کو ڈیکائے آپریشنز، سرپرائز ناکہ جات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے ریسکیو15فیلڈ آ فس میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا،اس مو قع پر کثیر تعداد میں میڈ یا نما ئند گا ن اوردیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ اسلام آباد پولیس پولیس ٹیموں نے موثر کارروائیوں کے دوران 08بین الصوبائی مو ٹر سائیکل چور منظم گر وہو ں کے 27 ارکان کو گرفتار کرکے 85مو ٹر سائیکل برآمد کرلیے ،گر وہو ں کو ڈیکائے آپریشنز، سرپرائز ناکہ جات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے تفتیش کے بعد دیگر صوبوں سے بھی روابط جاری ہیں .
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مزید کہا کہ پہلے ہم نے ڈکیتی کی وارداتوں پر فوکس کیا اور انکے کیخلاف بڑے پیمانے پربلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائیں،اسی کے ساتھ ساتھ 30 سے 35 افراد پر مشتمل سی آئی اے کا اینٹی بائیک لفٹنگ اور آپریشنز ڈویژن کے خصوصی سیل بنائے گئے ہیں،بائک چوری ہونے کے بعد فی الفور ایف آئی آر کا اندراج مالک کے حق میں بہتر ہے، تھانو ں میں جتنی موٹرسائیکلیںکھڑی ہیں ان کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے،ڈیٹا کو اینٹی بائیک لفٹنگ سیل کے ساتھ شئیرنگ کے بعد میچ کیا جا رہا ہے، اسی طرح راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم کا ڈیٹا بھی اس میں شامل کیا جائے گا، دیگر اضلاع کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا شئیرنگ جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شوائد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،اسلام آباد پولیس کو مو ٹر سائیکل چوری کے سدباب کے لئے ایکٹو ہے،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے مو ٹر سائیکلو ں کی چابیاں ان کے اصل مالکان کے حوالے کیں، مو ٹرسائیکلو ں کے مالکان نے اسلام آباد پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.