راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ گوجرخان نے،رشتے کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری جمیل نے ساتھیوں کے ہمراہ محمد امیر کو قتل کر دیا تھا، مجرم نے مقتول کے ہاتھ پاؤں اور منہ پر کپڑا باندھ کر ڈیم میں پھینک دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رشتے کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم جمیل کو گرفتار کرلیا،اشتہاری جمیل نے ساتھیوں کے ہمراہ محمد امیر کو قتل کر دیا تھا، مجرم نے مقتول کے ہاتھ پاؤں اور منہ پر کپڑا باندھ کر ڈیم میں پھینک دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف دسمبر 2023 تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا اشتہاری کا ایک ساتھی قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے.
جبکہ دوسرے جانب زمین کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم وقاص نے فائرنگ کر کے سجاد حسین کو قتل کر دیا تھا،،واقعہ کا مقدمہ ایک ماہ قبل درج کیا گیا تھا،گوجر خان پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے زمین کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم وقاص کو گرفتار کرلیا،ملزم وقاص نے فائرنگ کر کے سجاد حسین کو قتل کر دیا تھا،،واقعہ کا مقدمہ ایک ماہ قبل درج کیا گیا تھا،گوجر خان پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے ایک ساتھی کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے.
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔