تھانہ صادق آباد ،چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ صادق آباد نے ،چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق صادق آبا دپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شوکت زیب کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2022سے صادق آباد پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی