راولپنڈی (کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی سٹرکوں کو محفوظ بنانے کے لئے کوشاں سی ٹی او بینش فاطمہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ 23903 شہریوں کو فریش ڈرائیونگ لائسنس اور 123067 شہریوں کو لائسنسنگ متعلق سہولیات فراہم ،گزشتہ ماہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے 5000سے زائد افراد کو مختلف سکولز، کالجز ،یونیورسٹیز ، بس سٹیڈز اور دیگر مقامات پر ٹریفک قوانین سے متلعق آگاہی فراہم کی۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی گزشتہ ماہ مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر کاروائیاں .
بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو 20718 چالان جاری ، کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 2955 چالان ، غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ پر 10810 چالان جاری ، کالے شیشے والی گاڑیوں پر 3758 چالان، ٹریفک میں خلل ڈالنے پر 5829 گاڑیوں کو چالان، بغیر روٹ پرمٹ چلنے والی PSV گاڑیوں کو 2474 چالان ، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ PSV گاڑیوں کو 1042 چالان جاری ،لین اور لائن کی خلاف ورزی پر 4020 چالان جاری، انہوں نے مزید کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 19246 چالان جاری ، فینسی نمبر پلیٹس پر 24485 ڈرائیورز کو چالان ،بغیر رجسٹریشن ڈرائیونگ پر 3199 چالان جاری، ون وے کی خلاف ورزی پر 887 چالان جاری، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 967 چالان جاری،.
غلط پارکنگ پر 638 چالان جاری ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 268 چالان جاری ، گزشتہ ماہ 92455 چالان ٹکٹس مختلف ٹریفک وائیلیشنز پر جاری ،مُختلف ٹریفک قوانین کی خِلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 271 FIRS کا اندراج بھی کیا گیا۔