تھانہ بنی نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں و ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار ۔

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تھانہ بنی نے ،شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار۔ تھانہ بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا، ملزم عثمان نے جائیداد کے تنازعہ پر شہری کو جان سے مارنے کی ھمکیاں دیں اور ہوائی فائرنگ کی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔