اسلام آباد (کرائم رپورٹر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس افسران کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم عمل۔
ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں مبتلا ہیڈ کانسٹیبل عمر دراز کو ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی،پولیس افسران و جوان فورس کا اہم سرمایہ ہیں،ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے مصروف عمل ہیں ،اس سلسلہ میں انہوں نے اپنے دفتر میں ہیڈ کانسٹیبل عمر دراز سے ملاقات کیں،انہوں نے ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں مبتلا پولیس افسر کو ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے علاج کی مد میں ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کی مالی امداد بھی فراہم کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ مالی مدد نہ صرف ہیڈ کانسٹیبل کے علاج میں معاون ثابت ہوگی بلکہ یہ عمل دوسرے سینئر پولیس افسران کے لئے ایک پیغام ہے کہ محکمہ پولیس اپنے افسران و جوانوں کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑتا،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسر و جوان ہمارا اہم سرمایہ ہے ،ان کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیح ہے
