عام شہری تنخواہ 37 ہزار و فاقی وزیر، ایم این اے کی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافہ حکومت نے عوام پر بوجھ بڑھا دیا

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) کروڑ پتی وفاقی وزرا وزرائے مملکت ایم این اے کی تنخواہوں میں اضافہ اور مراعات کے لیے ترمیمی ارڈیننس جاری کر دیا گیا عام شہری کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 37 ہزار جبکہ حکومت میں بیٹھے و فاقی وزیر، ایم این اے کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ذرائع کے مطابق صدر مملکت اصف علی زرداری نے ارڈیننس جاری کر دیا تنخواوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے شروع ہوگا ذرائع کا کہنا ہے کہ ارڈیننس کے بعد وفاقی وزیر اور وزیر مملکت کی تنخواہ پانچ لاکھ 19 ہزار روپے مقرر کر دی گئی جبکہ وفاقی وزرا جن کی تنخواہ د لاکھ سے بڑھا کر پانچ لاکھ 19 ہزار وزیر مملکت کی تنخواہ ایک لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر پانچ لاکھ 19 ہزار کر دی گئی ہے .

یاد رہے کہ کروڑ پتی غریب وفاقی وزرا جن کے اخراجات پورے نہیں ہوتے تھے اور وہ مختلف شہروں سے اسلام اباد کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آتے ہیں پٹرول، کے علاوہ دیگر اخراجات پورے نہیں ہوتے تھے جس کی وجہ سے وفاقی کابینہ کو گزارش کی گئی کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ان کے اخراجات پورے نہیں ہوتے جس پر وفاقی کابینہ نے مارچ میں ان وفاقی وزراء وزیر مملکت کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی منظوری دے دی تھی ۔آج صدر پاکستان اصف علی زرداری نے ارڈیننس جاری کر دیا کہ ان حکومت میں بیٹھے وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طرف یہ عوامی نمائندے جو مختلف حلقوں سے کروڑوں روپے لگا کر الیکشن میں کامیاب ہوئے ؟

تو دوسری جانب غریب عوام جن کے ٹیکسوں پر ان وفاقی وزراء کو مراعات دی جا رہی ہیں،کی تنخواہوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام میں مختلف پرائیویٹ اداروں میں جن ملازمین کو تنخواہیں دی جا رہی ہیں ان کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 37 ہزار ہے اور کم سے کم اس مہنگائی کے دور میں 17 ہزار ہے عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے ان کروڑ پتی وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ میں تشویش کا اظہار کیا ہے کہ حکومت وفاقی وزرا ایم این اے کے اخراجات پورا کرنے کے لیے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہی ہے.

جبکہ غریب مزدور کے لیے حکومت نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے عوامی حلقوں نے ان تنخواہوں میں اضافہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کروڑ پتی وفاقی وزرا جو گزشتہ 25 سالوں میں حکومت میں ہی رہے ہیں کبھی پیپلز پارٹی کبھی ن لیگ تو کبھی پی ٹی ائی ان کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کیے جا رہے ہیں تو جن کے ووٹ سے یہ وفاقی وزیر بنے ہیں ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیوں نہیں کیا جا رہا ہے موجودہ صورتحال صدر پاکستان اصف علی زرداری وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے لیے لمحہ فکریہ ہے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے جاری آرڈیننس کے بعد وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافہ کیا گیا۔