اسلام آباد(کرائم رپورٹر) تھانہ مارگلہ کی حدود سنٹورس مال سے اغواءہونے والا تین سالہ بچہ قلیل وقت میں بازیاب،بچے کو اغواءکرنے والی عورت کو گرفتارکرلیا گیا، پولیس ٹیم نے بچے کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا ،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی پولیس ٹیموں کو شاباش ،تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا اعلان ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مارگلہ پولیس میںشہری نے درخواست دی کہ اس کے تین سالہ بچے محمد اذلان کو سنٹورس مال سے نامعلوم ملزمان نے اغواءکر لیا ہے ، پولیس ٹیم نے اطلا ع ملتے ہی فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے اس سنگین نوعیت کے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی فوری اور بحفاظت بازیابی کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی زیر نگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں .
پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے سیف سٹی کیمرہ جات اور انسانی ذرائع کی مدد سے اس وقوعہ میں ملوث ملزمہ کو ٹر یس کرکے انتہائی قلیل وقت میں مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کروالیا ، جبکہ اس وقوعہ میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا ،پولیس ٹیم نے مغوی بچے کوبحفاظت والدین کے حوالے کردیا ،بچے کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی .
انہوں نے پولیس ٹیموں کے لئے تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا اعلان کیا،ائی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے اس سال کے دوران درجنوں اہم کیسز انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں حل کیے ہیں اور ان مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کی روشنی میں عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جارہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور ان کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریںاور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پکار- 15 ہیلپ لائن پردیں.