فیصل آباد(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی گزشتہ چار ماہ کے دوران متحرک گینگزکےخلاف بھر پور کارروائیاں ، ضلع فیصل آباد کی پولیس نے بھرپورکاروائیاں کرتے ہوئےمختلف مقامات پرکامیاب ریڈزکرکے گینگزکوگرفتارکیا گزشتہ چار ماہ کے دوران145گینگز کے 376 ملزمان گرفتار کرلیےگئے ، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 10کروڑ41 لاکھ87ہزار روپے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ، ملزمان کے قبضہ سے 2عد کاریں ، 467 عدد موٹر سائیکلز ، 11 لوڈر رکشے ، 55عدد موبائل فونز ، 4 عدد لیپ ٹاپ ، 2عدد موٹر سائیکل رکشہ ،25عددکیبل تار،25عددبیٹریاں،سولر پلیٹیں، زیورات نقدی و دیگر سامان اور 38عدد مویشی برآمد کر لیےگئے۔
سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے کہا ملزمان چوری اور ڈکیتی و رابری کے مقدمات میں مطلوب تھے اور ملزمان کے قبضہ سے124عدد پسٹل 30 بور ،1عدد کاربین ،1عدد موذر،2 عدد رپیٹر، 3عدریوالور،1عددکلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد کرلی گئیں ، مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ، سٹی پولیس آفیسر کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیےکریک ڈاؤن جاری ہے ، مؤثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنزکے لیے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ،سرکل اور ٹاؤن کی سطح پر مانیٹرنگ اور , کریمینلزکے قلع قمع کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ،فیصل آباد پولیس کا ہر جوان کرائم کا بہادری سے مقابلہ کرنے میں مصروف عمل ہے اور ہر شہری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔