گلزارِ قائد میں گجر پارک کی سجاوٹ،سرسبز ماحول سے دلکش مناظر پیش،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے شہر بھر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی سجاوٹ،عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اور پارکوں کو سرسبز و خوبصورت بنانے کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر پی ایچ اے نے گلزارِ قائد میں گجر پارک کی تزین و آرائش اور سجاوٹ کا کام سرانجام دیا ہے.

گجر پارک میں رنگ برنگے پھول اور سرسبز پودوں کی بہار ایک دلکش منظر پیش کرتی ہے،جس سے پارک کے حسن اور تازگی میں اضافہ ہوا ہے،پارک میں بچوں کے کھیلنے کے لئے جھولے بھی نصب کئے گئے ہیں،
پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق پی ایچ اے راولپنڈی کے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے، خوبصورت پھول اور سرسبز مناظر عوام کی توجہ کا مرکز ہیں،فیملیز،بچے اور تمام عمر کے افراد جب گجر پارک کا رُخ کرتے ہیں تو بہترین تفریحی سہولیات سے لطف اندوز ہوتے ہیں.

ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر گجر پارک میں بہترین سیکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں،تاکہ پارک میں تفریح کے لئے آنے والے اپنے آپ کو محفوظ تصور کریں،پارک کی صاف صفائی کا بھی مکمل خیال رکھا جاتا ہے،پی ایچ اے راولپنڈی عوام سے بھی التماس کرتی ہے کہ اپنے اردگرد ماحول کو صاف رکھا جائے،اس کے علاوہ پی ایچ اے کا عملہ نہایت محنت سے ہارٹیکلچر کا کام اور پھول پودوں کی نگہداشت کا کام بھی سرانجام دے رہا ہے،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق شہر کی عوام کو بہترین تفریحی سہولت اور سرسبز ماحول کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،راولپنڈی کو خوبصورت اور سر سبز بنانے اور عوام کو ایک اچھا تفریحی ماحول فراہم کرنے کا عزم ہے،عوام سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے میں پی ایچ اے راولپنڈی کا ساتھ دیں گے.