اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستان نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 مختلف شہروں پر میزائل داغے ہیں، ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 مختلف شہروں پر میزائل داغے ہیں۔
جن میں بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد کے مختلف مقامات پر فضا سے زمین پر مار کر نے والے میزائل داغے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے شرمناک حملہ کیا،بھارت کے حملے کا جواب دیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جائے توو زیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہےکہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے.
تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے،جبکہ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جبکہ بہاولپور میں بھی دھماکے کی آواز سنی گئی، دوسری جانب ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر سپیس کو بند کر دیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔