اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی بھارت کے جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت انہوں نے کہا بھارت کا رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے،
شہری علاقوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی یے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک افواج کو خراج تحسین پاکستان کی مسلح افواج بھرپور صلاحیت سے دشمن کی جارحیت کا جواب دے رہی ہے.
انہوں نے مزید کہا بھارت نے جارحیت کا آغاز کر کے پاکستان کے صبر کا امتحان لیا ہے پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہےپاک فضائیہ نے ہمیشہ دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے قوم اور افواج کے حوصلے بلند ہیں، دشمن ناکام ہو گا بھارت نے پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا،بھارت کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا پوری قوم افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے.