فیصل آباد(کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کی سٹی پولیس آفیسر نے کھلی کچہری میں آئےً سائلین کی فرداً فردا شکایات کو بغور سنا۔ اور موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے
سٹی پولیس آفیسر نےمتعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کی درخواستوں کو میرٹ پر حل کیا جائے .
اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ ،شکایات کی دادرسی اور انصاف کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے شہریوں کے ساتھ بدسلوکی یا مقدمات کے اندراج میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی
شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے .