پی سی آر ڈبلیو آر کی جنوری سے مارچ 2025 تک کی تجزیاتی رپورٹ جاری 171 برانڈز میں سے 24 برانڈز پینے کے لیے غیر معیاری قرار

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) پی سی آر ڈبلیو آر نے جنوری سے مارچ 2025 تک کی تجزیاتی رپورٹ جاری کردی جس میں 20 شہروں سے منرل پانی کے 171 برانڈز کے نمونے لیے جن میں سے 24 برانڈز پینے کے لیے غیر معیاری قرار پاۓ گے ۔

تفصیلات کے مطابق 24 برانڈز میں سے 9 برانڈز( میرن ڈرنکنگ واٹر ، نیچرل پیور لائف ، اشاز ڈرنکنگ واٹر ، فریش ڈراپ پیور ڈرنکنگ واٹر ، ڈریم پیور ، پاک ایکوا ، واٹر ویلی،منرل واٹر ) کے نمونوں میں سوڈیم کی مقدار، 3 برانڈز ( ایٹکو ڈرنکنگ واٹر ، نرموہ پیور لائف ، نیچرل ) کے نمونے میں سنکھیا مقررہ مقدار سے زیادہ ، اشاز ڈرنکنگ واٹر میں TDS مقررہ مقدار سے زیادہ ، 14 برانڈز (اسنشیا ،بلیو واٹر ، ماں جی، آئس ویل ، لاثانی ، پیور ایکوا ، نرموہ پیور لائف ، مسکان پرمیم ڈرنکنگ واٹر ، واٹرلے پیور ڈرنکنگ واٹر ، ایکوا وے ، کلاسک ، ایکوا انڈس) کو جراثیم سے الودہ پائے گئے جو پینے کے لیے مضر صحت قرار دیے گئے پی سی آر ڈبلیو آر کی جانب سے ۔