راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ وارث خان نے، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، زیرحراست ملزمان سے مسروقہ رقم 20 ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا، زیرحراست ملزمان سے مسروقہ رقم 20 ہزار روپے برآمدہوئی، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہناتھا کہ زیر حراست ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
