آئی جی اسلام آبادکا نئے انیشییٹوزاور جدید تکنیک کے حوالے سے اہم اجلاس

اسلام آ باد (کرائم رپورٹر) آئی جی اسلام آبادکا نئے انیشییٹوزاور جدید تکنیک کے حوالے سے اہم اجلاس ، اجلاس میں آئی ٹی انیشییٹوز پر تبادلہ خیال کیا گیا،سیف سٹی اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا،ہر زون میں مشکوک سرگرمیوں اور ہاٹ اسپاٹس پر نظر رکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی زیرسربراہی رات گئے سنٹرل پولیس اسلام آباد میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا،اجلاس میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد نے شرکت،اس موقع پر آئی جی اسلام سید علی ناصر رضوی نے سیف سٹی اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور آئی ٹی انیشییٹوز پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر انہوں نے ہر زون میں مشکوک سرگرمیوں اور ہاٹ اسپاٹس پر نظر رکھنے، ہوٹلز، ہاسٹلز، تجارتی مراکز اور مارکیٹوں میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے.

انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جدید تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں سرویلنس اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر کرنے سمیت ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، پکار- 15 ہیلپ لائن اور دیگر سروسز کو مزید موثربنایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی اسلام آباد کی سروسز کو بہتر بناتے ہوئے اس کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے،اسی کے ساتھ آئی جی اسلام آباد نے افسران کو خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر شہریوں کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے اورکہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو ہر سہولت مہیا کرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے.