تھانہ سٹی ، شہری سے رقم چھین کر فرار ہونے والے دو افراد گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ سٹی نے ، شہری سے رقم چھین کر فرار ہونے والے دو افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری سے رقم چھین کر فرار ہونے والے دو افرادکو گرفتارکر لیا، گرفتار افراد میں ایک سابقہ اور ایک حاضر سروس پولیس اہلکار شامل ہیں، مقدمہ کے متن کے مطابق گرفتار افراد، شہری سے 6 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے تھے، سٹی پولیس نے مقدمہ کی تفتیش کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا، واقعہ میں شامل ایک اور فرد کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں،پولیس اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا پراسیس شروع کر کے چارج شیٹ کیا گیا ہے، اختیارات سے تجاوز یا جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے عناصر کو محکمہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔