ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی تھانہ سول لائنز میں کھلی کچہری

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی تھانہ سول لائنز میں کھلی کچہری،ایس ڈی پی او سول لائنز سرکل، ایس ایچ او سول لائنز، انچارج چوکیات، تفتیشی افسران سمیت شہریوں کی شرکت، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے، وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی۔

تفصیلا ت کے مطابق ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی تھانہ سول لائنز میں کھلی کچہری کا انعقاد،ایس ڈی پی او سول لائنز سرکل، ایس ایچ او سول لائنز، انچارج چوکیات، تفتیشی افسران سمیت شہریوں نے شرکت کی، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تھانہ پولیسنگ کا بنیادی یونٹ ہے، تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے.

تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔