جر ائم کے انسداد کے لئے منظم اور متحر ک گر وہوں کے خلاف مو ثر و مر بو ط حکمت عملی کے تحت کا رروائیاں. ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) جر ائم کے انسداد کے لئے منظم اور متحر ک گر وہوں کے خلاف مو ثر و مر بو ط حکمت عملی کے تحت کا رروائیاں جاری تمام افسران جر ائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے دستیاب وسائل برؤے کا ر لا ئیں،اسلحہ کی نمائش اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت جرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایس ایس انو سٹی گیشن، زونل ایس پیزاور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی،ڈی آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا ، انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ جرائم کی شرح میں اضا فہ پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا، سنگین جرائم کے انسداد اورایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا تے ہوئے کیفرکردار تک پہنچایا جائے،عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے تفتیش کو میرٹ پر یکسو کریں،گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیا جا ئے، پٹرولنگ کو با مقصد اور مزید مو ثر بنائیں، اسلحہ کی نمائش اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں، تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کے مو ثر ازالے کو یقینی بناتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر یں.

افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور ہر زون میں کرائم میٹنگز کا انعقاد کیا جائے ، رشوت، بدعنوانی اور شہریوں سے بد سلوکی پر سخت کارروائی ہوگی، پہلے سے موجود کرپشن کی شکایات پر بھی کارروائی ہوگی، کر پشن، بدعنوانی اور نامناسب رویہ کی شکایات پرایکشن لیا جائے گا، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں کے جان ومال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے،تمام افسران جر ائم کے انسداد کے لئے منظم اور متحر ک گر وہوں کے خلاف مو ثر و مر بو ط حکمت عملی کے تحت کا رروائی کر یں، گرفتار گر و ہو ں کے ساتھیوں اور سہو لت کا روں کو بھی گرفتار کیا جائے، مو ٹر سائیکل و کا ر چوری کے مقدما ت میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی اور برآمد گی کو یقینی بنائیں، جر ائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے تما م تروسائل برؤے کا ر لا ئے جا ئیں.

سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان اور مجرمان کی گرفتار ی کو بھی یقینی بنایا جائے، تمام افسران منشیات فروشی کے خاتمہ پر خصوصی توجہ دیں ،خصوصا ًتعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کی بیخ کنی کی جائے ،ڈی آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے، پیشہ وربھکا ریو ں اوران کے سہو لت کاروں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدما ت کا اندراج کر یں، زیر تفتیش مقدمات کے چالان جلد از جلد یکسو کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے جائیں،مقدمات کی تفتیش میں بہتری لائی جائے، تمام افسران اپنے نظم و ضبط کومثالی بنائیں،شہر یو ں کی جان و مال کا تحفظ اولین تر جیح ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت ہر گز بر داشت نہیں کی جائے گی.