انسانی سمگلنگ اور کرپشن میں ملوث 2 ملزمان کو سزا جبکہ انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے ملتان زون نے انسانی سمگلنگ اور خرد برد میں ملوث 2 ملزمان کو سزا جبکہ 1 ملزم گرفتار سزا پانے والے ملزمان میں محمد حسین اور حسن عسکری شامل ملزم محمد حسین کو 2 سال سزا جبکہ 3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ملزم نے شہری کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 1 لاکھ 95 ہزار روپے ہتھیائے جبکہ ملزم حسن عسکری کو بدعنوانی کے جرم میں 2 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی
ملزم حسن عسکری میپکو میں بطور لائن سپریٹنڈنٹ تعینات تھا.

ملزم کو 20 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا مقدمات کی سماعت سپیشل جج سنٹرل بہاولپور نے کی ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کی تفتیش سب انسپکٹر عبد الوکیل جبکہ پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا وقاص رضا نے کی ایک اور کاروائی میں انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم عثمان طاہر کو جہانیاں ضلع خانیوال سے گرفتار کیا گیا ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا ملزم نے شہری کو سپین ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 14 لاکھ 70 ہزار روپے ہتھیائے ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .