حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی ماڈل سٹی فیصل آباد میں چھاپہ مار کاروا ، چھاپہ مار کاروائی کے نتیجے میں 3 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ناصر رحیم ، نواص خان اور محمد سلیمان کے نام سے ہوئی ملزمان حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک پائے گئے گرفتار ملزمان بین الاقوامی حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورکس سے منسلک تھے۔

ملزمان کے دیگر ساتھی دبئی سے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے ملزم نواص خان کا تعلق صوابی سے ہے۔ ملزم صوابی سے حساب کتاب کرنے فیصل آباد آیا تھا ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو ماڈل سٹی فیصل آباد سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ملزمان حوالہ ہنڈی سے حاصل شدہ رقم کی وصولی اور حساب کتاب میں مصروف تھے ملزمان سے مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے برآمد چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بشمول چیک بکس، ربر اسٹیمپس ، رسیدیں اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے.

ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.