راولپنڈی(سٹٍاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا مؤثر اور بروقت جواب دینے پر پوری قوم اپنی بہادر اور شاندار افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،بلاشہ آپریشن “بنیان مرصوص” کی کامیابی سے بھارت جیسے بزدل دشمن کو سبق ملا اور پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے،ایک بیان میں احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے بہترین پیشہ ورانہ مہارت سے ملکی دفاع میں ایک اور تاریخ رقم کر دی،بھارت کسی دھوکہ میں نہ رہے، پاک فضائیہ سمیت دیگر افواج نے بھارت کی غلط فہمی مؤثر انداز میں دور کی.
ان کا کہنا تھا کہ قوم ہر قدم پر پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہنے کا عزم کئے ہوئے ہے،یہ پاک فوج کی ماہرانہ صلاحیتیں ہی ہیں کہ جن کی بدولت بھارتی فوج کو جنگ کے آغاز میں ہی سفید جھنڈے لہرانے پڑے اور بھر بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا،احمد حسن رانجھا نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں بھارتی ڈرونز کو بروقت گرانے پر پاک فوج، فضائیہ،کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،بھارت کا غرور،اس کے رافیل طیاروں کے زمین پر گرے ملبے کی صورت میں خاک میں ملا نظر آ رہا ہے،انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی حماقت نہ کرے،قوم افواجِ پاکستان کے جانبازوں، فضائیہ کے شاہینوں اور بری و بحری فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، اور بھارت کے تکبر کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی.