گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق قومی فٹبالر شاہد شینواری کی قیادت میں خواتین کھلاڑیوں کے وفد نے ملاقات

پشاور(سٹٍاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق قومی فٹبالر شاہد شینواری کی قیادت میں خواتین کھلاڑیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی ہاکی، تایکوانڈو ، باکسنگ کی خواتین کھلاڑیوں اور انکے انسٹرکٹر اور ریسرچ سکالرز شامل تھے۔بچیوں نے گورنر خیبر پختونخوا کو اپنے مسائل اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کےلیے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وویمن امپاورمنٹ ہماری قائد شہید بے نظیر بھٹو کے وژن کا اہم نقطہ ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس حوالہ سے ہر فورم پر کوشاں ہیں۔

انہوں نے صوبہ کا نام بلند کرنے والی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور انہیں اس صوبہ کا ہیرو قرار دیا،صوبائی مسائل پر نوجوان متحرک ہوں وہ شعور بیداری میں کردار ادا کریں. صوبائی حقوق کے حوالہ سے جس دن ہمارے باشعور نوجوان متحرک ہونگے تو صوبہ کے مسائل حل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کےلئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔