اسلام آباد(سٹٍاف رپورٹر)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاک فوج اور پاک فضائیہ کے 12 جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے معرکہ حق میں شہید ہونے والے سکوارڈن لیڈر عثمان یوسف ، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب ،سینئر ٹیکنیشن نجیب ،کورپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینئر ٹیکنیشن مبشر ، حوالدار محمد نوید ،نائیک عبد الرحمن ،نائیک وقار احمد ، لانس نائیک دلاور خان ،لانس نائیک اکرام اللہ ،سپاہی محمد عدیل اکبر اور سپاہی نثار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات کی لئے بھی دعاکی۔
