اسلام آباد(سی این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس سے سندھ ہاؤس حملہ کیس کے ایک ملزم کی ضمانت بعد ازگرفتاری جبکہ 4ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلیں۔گذشتہ روز سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر نے گرفتارملزم توصیف جان کو سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل کرنے کی استدعا کی اور بتایاکہ ملزم سے مزید تفتیش نہیں کرنی، جبکہ وکیل صفائی عمار الطاف ستی نے ملزم کے جوڈیشل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ توصیف طالب علم ہے اور گلگت بلتستان سے ہے، استدعا ہے کہ اس کی ضمانت منظور کی جائے جس پر عدالت نے ملزم توصیف جان کی ایک لاکھ روپے مالیت مچلکوں کے عوض منظور کرنے کا حکم سنادیا، ادھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور خان کی عدالت نے فہیم خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران مبشر نجیب ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، اوردلائل دیے جس پر عدالت نے 25 ہزار روپے نالیتہ مچلکوں کے عوض فہیم خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی، اسی عدالت نے اسی کیس کے تین ملزمان عامر شہزاد، فہد نوید اور جنید اسرار کی بھی 25 ہزار روپے مالیتی فی کس مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کا حکم سناتےہوئے تمام درخواستوں پر سماعت7 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">