راولپنڈی(کرائم رپورٹر) یوم تشکر کے موقع پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت، راولپنڈی پولیس کا فلیگ مارچ، فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز نے کی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کی شرکت، پولیس کی گاڑیوں پر خصوصی طور پر قومی پرچم لہرایا گیا، فلیگ مارچ سے پہلے راولپنڈی پولیس کے پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے، فلیگ مارچ کا مقصد معرکہ حق میں افواج پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے.
پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں افواج پاکستان کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے قرآن خوانی اور دعا کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یوم تشکر کے موقع پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، راولپنڈی پولیس کا فلیگ مارچ، فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز نے کی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی، پولیس کی گاڑیوں پر خصوصی طور پر قومی پرچم لہرایا گیا، فلیگ مارچ سے پہلے راولپنڈی پولیس نے پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے،فلیگ مارچ پولیس لائینز سے شروع ہو کر عمار چوک، اولڈ ائیرپورٹ روڈ، کچہری چوک، 22 نمبر چونگی، قاسم مارکیٹ، پشاور روڈ سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائینز پر اختتام پذیر ہوا، فلیگ مارچ کا مقصد معرکہ حق میں افواج پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے.
پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں افواج پاکستان کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے قرآن خوانی اور دعا کی گئی، پولیس افسران نے لانس نائیک اکرام اللہ شہید کی قبر پرحاضری دی اور سلامی پیش کی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، معرکہ حق میں افواج پاکستان کی بے مثال کامیابی پر افواج کو قوم کا سلام، فلیگ مارچ ملک و قوم کی حفاظت کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار ہے، افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، پوری قوم افواج پاکستان کی شاندار فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہے، افواج پاکستان نے ملک وقوم کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، راولپنڈی پولیس معرکہ حق میں شاندار فتح پر افواج پاکستان اور پورے پاکستان کو مبارکباد دیتی ہے، راولپنڈی پولیس قوم کی اس خوشی میں ملی جوش و جذبے سے شریک ہے.