اسلام آباد(سٹی رپورٹر)رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور ایم این اے ملک ابرار احمد کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیـدال خان سے ملاقات ۔ ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی، جس میں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال، قانون سازی کے عمل اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران انجم عقیل خان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو اپنے حلقے کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔اس موقع پر انجم عقیل خان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے مابین مربوط رابطے سے ہی مؤثر قانون سازی اور عوامی مسائل کا حل ممکن ہے، سیدال خان نے انجم عقیل خان کی پارلیمانی خدمات کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ سینیٹ ہر اس قانون سازی کی حمایت کرے گا جو عوامی مفاد میں ہو۔ تینوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے تمام منتخب نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔
