اسلام آباد(کورٹ رپورٹر ) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے وزارت خارجہ ٍفارن آفس کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کےصدرسابق اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ اسرار حسین اورانکے بیٹےاسدعباس کیخلاف مقدمے کی سماعت میں دائر عبوری ضمانت میں ملزمان کے وکیل اورایف آئی اےکے تفتیشی آفیسر کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کی باعث عدم حاضری پر سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی ہے ملزمان عبوری ضمانت کرانے کے باوجود تاحال مقدمہ میں شامل تفتیش نہ ہوئے ۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نےمیں ملزمان نے درخواست ضمانت دائر کی تھی جس پر ہائی کورٹ نے کیس ریمانڈ کرتے ہوئے ضلعی عدالت میں پیش ہونے کے لیے احکامات جاری کئےتھے ۔بتایاگیاہے کہ ایف ائی اے نے فارن افس کوپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر سابق ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اسرار حسین اور اس کے بیٹے اسد عباس سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا کہ انہوں نے سوسائٹی میں کروڑوں روپے کے گپلے کیے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر اسرار حسین نے سوسائٹی میں کمرشل پلاٹ بغیر نیلامی کے لیا ڈاکٹر اسرار حسین اور ان کے بیٹے اسد عباس کے خلاف ایف ائی اے نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی.
جس کے بعد دونوں باب بیٹا اسلام اباد کی ماتحت عدالتوں میں عبوری ضمانت کے لیے گئے جس پر عبوری ضمانتیں خارج ہو گئیں بعد ازاں ملزمان اسلام آباد ہائی کورٹ میں گئے عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے احکامات جاری کیے تھے کہ وہ عدالت جا کر عبوری ضمانت کروائیں اور مقدمہ میں شامل تفتیش ہوں تاہم دونوں ملزمان نعمتحت عدالت پہنچ کر عبوری ضمانت دائر کی گزشتہ روز شمار سماعت کے دوران ملزمان اور ایف آئی اے عدالت پیش نہ ہوئے جس پر متحت عدالت نے کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔