اسلام آباد (سی این پی) ایڈیشنل سیشن جج رسول بخش میر جت نے پولیس وردی کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہری پر تشدد کرنے ، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور سامان چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ اندراج کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر کو نوٹس جاری کر کے 6 اپریل تک رپورٹ طلب کر لی ۔ شہری عمر فاروق کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایس ایچ او ممتاز بیگ نے درخواست گزار اور اس کے دوست کو ایک ریسٹورنٹ سے اغوا کیا اور ساتھ چلنے کا کہا ، ایس ایچ او نے گاڑی سے اتار کر تھپڑ مارے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ، تھپڑ مارنے کے متعلق ویڈیو ثبوت موجود ہیں ، ایس ایچ او نے جان سے مارنے اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی دی ،ایس ایچ او نے وردی کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ریسٹورنٹ سے قیمتی سامان اور نقدی بھی چرا لی ، تھانے میں دونوں دوستوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،میڈیکل رپورٹ اور ویڈیو ثبوت کے باوجود پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دے اور سامان واپس دلوایا جائے ، عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کر کے 6 اپریل کو رپورٹ طلب کر لی ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">